blank

عدالت کا اسلام آباد میں 120 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں 120 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ 125 یونین کونسلز پر قائم ہیں اب ؟ بس ایک بار الیکشن کرا دیں تاکہ جس نے آنا ہے آجائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر کتنے اخراجات ہں گے؟ جس پر ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اخراجات کی مد میں 15 سے 20 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کروا دیں اتنے پیسے تو حکومت آپ کو ویسے ہی دے دے گی، آرڈر پاس کر دیتے ہیں کہ آئندہ انتخابات کے لئے یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

عدالت نے وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری سے استفسار کیا کہ کیا آپ بیان حلفی دے سکتے ہیں کہ آنے والے الیکشن میں یونین کونسلز کی تعداد نہیں بڑھائیں گے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دیں اور حکومت پھر سے یونین کونسلز کی تعداد بڑھائے، ہم آرڈر کرتے ہیں کہ اس بلدیاتی انتخابات میں اب کوئی مسلہ نہ ہو، یہ غلط طریقہ ہے کہ شیڈول کے بعد آپ پورے پراسسز کو ادھر ادھر کریں، آپ نے کسی اور چیز کا انتظار نہیں کرنا بس آپ نے بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں، ایسا نہ ہو کل بلدیاتی انتخابات کا وقت آجائے اور آپ نے وفاقی حکومت کو دیکھنا ہو۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 219/4 میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومت سے مشاورت کا کہا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم بیان دیں رہے ہیں کہ اب ہم کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں