blank

لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کے لیے 149 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے 18 ویں میچ میں لاہور قلندرز 19 ویں اوور میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا ناٹ آؤٹ 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ راشد خان 21، کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور عبداللہ شفیق 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز اور نوین الحق نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ اور عمید آصف نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں