blank

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

آسٹریلین ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونی 74 اور ایشلیگ گارڈنر 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے شبنم اسماعیل اور مریزانے کیپ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی جس کے نتیجے آسٹریلیا نے میچ 19 رنز سے جیت کر چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا تاج اپنے سر پہ سجا لیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لورا والورٹ 61 اور چولی ٹرایون 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں، آسٹریلیا کی بیتھ مونی کو میچ کی بہترین کھلاڑی جب کہ آسٹریلیا کی ایشلیگ گارڈنر کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں