blank

پاکستان اسٹیل ملز کے 3 ہزار ملازمین کا سالانہ خرچہ 1 ارب 44 کروڑ روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اسٹیل ملز کے 3 ہزار ملازمین کا سالانہ خرچہ 1 ارب 44 کروڑ روپے تک پہنچ گیا،مل کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو ماہانہ 12 کروڑ ماہانہ تنخواہیں دی جا رہی جبکہ دس ارب روپے کا مل سے سامان بھی چوری ہو چکا

جبکہ قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے اسٹیل مل کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا۔سید غلام مصطفی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا ۔حکام نے بریفنگ کے دوران کمیٹی کو بتایا کہ اسٹیل ملز اکاؤنٹ میں 220 ارب واجبات پرائیویٹائزیشن میں بڑی رکاوٹ ہیں،اسٹیل ملز کی نجکاری کیلئے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ،قائمہ کمیٹی نیاسٹیل ملز میں دس ارب کی سامان کی چوری اور واجبات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔کمیٹی رکن محمد اسحاق نے اسٹیل ملز میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کا کیس نیب کو بھیجنے کی تجویز دے دی ۔ایڈیشنل سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار نے کمیٹی کو بتایا کہ اسٹیل ملز میں سامان چوری، سکیورٹی کے مسائل ہیں،گزشتہ سال جولائی میں سٹیل مل سے دس ارب چوری کا معاملہ ایف آئی اے کو بھیجا گیا ،وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق ایف آئی اے کراچی اسٹیل ملز سے سامان چوری کی تحقیات کر رہا ہے۔



Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں