blank

محبت ہے یا ہوس،  کیسے فرق کیا جاسکتا ہے؟ معروف ماہر نفسیات طاہرہ رباب نے سب کچھ واضح کردیا

blank

محبت ہے یا ہوس،  کیسے فرق کیا جاسکتا ہے؟ معروف ماہر نفسیات طاہرہ رباب نے سب …

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محبت ایک جذبہ ہے جسے  بیان کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ وہ محبت ہے یا پھر ہوس ؟اس میں فرق کرنے کے طریقے ماہر نفسیات ڈاکٹر طاہرہ رماب نے بتادیئے۔ 

ایک انٹرویو میں ان کاکہناتھاکہ پہلی نظر میں محبت بالکل ہوتی ہے لیکن وہ کشش  ہوتی ہے یعنی وہ بندہ یا بندی آپ کے دماغی ریڈٖار میں جگہ بناجاتا ہے،  آپ اس کے بارے میں سوچنا شروع کریں تو آپ کے معیار پر پورا اترتا محسوس ہوتا ہے ،  جب ہم بات کرتے ہیں کہ ہوس اور محبت کو ہم کس طرح سے ایک دوسرے سے الگ کر سکتے ہیں  تو یہ بہت واضح علامات ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ جو لوگ آپ کی شخصیت سے زیادہ آپ کے ساتھ فزیکل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں،بلاشبہ آج کے دور میں بہت سے لوگ اسے محبت کی ایک قسم سمجھتے ہیں لیکن اس کی بھی ایک سٹیج ہوتی ہے ، پہلا سٹیپ ہی یہیں سے شروع نہیں ہوتا۔ اسی طرح کئی لوگ صنف مخالف سے فوری طورپر جنسی معاملات پر بات شروع کردیتے ہیں یا پھر فوری ایک دوسرے کو ٹچ کرنے کی کوشش شروع ہوجائے تو یہ محبت نہیں بلکہ وہ لوگ جسمانی ہوس میں دلچسپی لے رہے ہوتے ہیں۔ 

ان کامزید کہنا تھاکہ ایک دوسرے کے پاس موجودگی یا ملاقات کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن یہ ثانوی چیز ہے ،  آپ اس انسان کو سمجھنا چاہتے ہیں آپ اس انسان کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں ، ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنے میں بھی  آپ کو  مزہ آتا ہے، آپ تعلق کو پروان چڑھانے کے چکروں میں ہوتے ہیں،اگر ہوس ہوگی تو  صرف یہ نہیں ہوتا کہ جی آپ نے فورا سے اس انسان تک پہنچ جائیں جب ہوس ہوتی ہے تو   شخصیت کی بجائے عمومی طورپر  ہروقت دوسرے فریق کے جسم یا پھر اس تک پہنچنے  کے خیالات سوچے جارہے ہوتے ہیں،

اس کے برعکس جن لوگوں کو محبت ہوتو وہ شخصیت میں دلچسپی لیتے ہیں،  وہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ آپ کو کیا چیز اچھی لگتی ہے ، ا جب آپ دکھی ہوتے ہیں تو آپ کیا کرتے ہیں، جب آپ ہنستے ہیں تو   کیا کرتے ہیں ،آپ خوش ہوں تو کیا چیزیں ہو رہی ہوتی ہیں، آپ کی زندگی کا سفراب تک کیسے رہا؟ آپ ان کی کمپنی کو انجوائے کرتے ہیں، جب تعلقات آگے بڑھ جاتے ہیں تو  پھر بہت ساری اور چیزیں بھی   اس کا حصہ بننا شروع ہو جاتی ہیں ۔

زندگی میں صرف ایک بار محبت ہونے بارے سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ  محبت آپ کو سو دفعہ ہو سکتی ہے ، یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ یہ ایک ہی دفعہ ہو سکتی ہے البتہ اس کی شدت کم یا زیادہ ہوسکتی ہے، ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ایک ہی وقت میں آپ کو ایک سے زیادہ لوگوں سے محبت ہو۔  محبت کی ایک شادی کے بعد پسند کی ہی دوسری شادی بارے سوال پر انہوں نے بتایا کہ محبت کا پنپنا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے   کہ آپ اس کو  بڑھاوا دینا چاہتے ہیں یا نہیں؟ محبت تو ہوگئی، اب اس کو پالنا بھی تو ہے  ، یہ آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے ، بہت سے لوگ فریق ثانی کیلئے اپنی کشش کو محبت کا نام دے  رہے ہوتے ہیں ، یہ محبت نہیں بلکہ چاہت ہے ، اس کا ساتھ آپ کو پسند ہے ، اس چیز کا اندازہ کرنے میں آپ کو ڈیڑھ سال تک لگ سکتا ہے ، اگر یہی چاہت چند مہینوں میں  بڑھنے کی بجائے  کم ہوتی گئی تو پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ محبت ہوئی ہی نہیں ، محبت ہمیشہ رہنے والا جذبہ ہے ، اس میں کمی اور زیادتی ہوسکتی ہے ،  جب تک آپ اس کو پروان نہیں چڑھاتے یہ پروان نہیں چڑھتی  بلکہ ختم ہوتی ہے بالکل ایک پودے کی طرح۔

انہوں نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ایک بار آپ کسی کو کہہ دیتے ہیں کہ ان سے محبت ہوگئی لیکن بعد میں بات ہی نہیں کرتے، اپنے ایکشن یا الفاظ سے باور ہی نہیں کرایا جاتا تو آپ نے محبت کو پروان نہیں چڑھایا، اس کو جاری رکھنے کیلئے اس کی نگہداشت کرنا پڑتی ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہورڈیلی بائیٹستعلیم و صحت



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں