blank

فیس بک میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ

دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے کئی نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کمپنی نے فیس بک ریل کا ٹائم بڑھانے اور میموریز سے منسلک کرنے کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق صارفین اب فیس بک کی ریلز 90 سکینڈ تک پوسٹ کر سکیں گے۔

یہ بالکل اسی طرح سے ہو گا جس طرح فیس بک ہماری پوسٹس کی یاد دہانی کرواتا ہے۔

میٹا نے ریل کے لحاظ سے ویڈیوز میں میوزک شامل کرنے کے لیے “گرووز” نامی فچر بھی متعارف کرایا ہے اور فیچر کے لیے ویژول بیٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔ نئے ٹیمپلیٹس کے ساتھ ریل کو مزید دلکش بھی بنایا جا سکتا ہے۔

میٹا کے اس عمل کو سراہتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لاکھوں صارفین روزانہ اپنی یادیں بھی ریلز کی صورت میں پوسٹ کرتی ہیں اور اس سے فیس بک ایپ میں ریلز کی بدولت مزید لوگوں کو شامل کیا جاسکتا ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں