blank

گھر میں موجود وہ چیزیں جن کے استعمال سے بخار سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے

blank

گھر میں موجود وہ چیزیں جن کے استعمال سے بخار سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بخار ہونے کی صورت میں ہمیں ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا ہے مگر کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے بھی ہیں جنہیں بروئے کار لانے سے گھر پر ہی بخار سے کافی حد تک نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ انڈیا ٹی وی نیوز ڈاٹ کام کی طرف سے اپنی ایک رپورٹ میں ایسے ہی کچھ ٹوٹکے بیان کیے گئے ہیں جو درج ذیل ہیں:۔

تلسی

تلسی کے پتوں کی چائے دن میں دو سے تین بار پینے سے بخار سے افاقہ ملتا ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جو بخار کو کم کرنے کا کام کرتی ہیں۔

لہسن

لہسن کے کئی طبی فوائد ہیں۔ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور بخار میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے استعمال سے پسینہ بھی آتا ہے، جس سے جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج ہوتا ہے۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ بھی بخار سے نجات کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

ادرک

ادرک طبی فوائد کے لحاظ سے ایک حیران کن مسالہ ہے۔ یہ اپنی بھرپور اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات کی بناءپر بخار کی عمدہ ترین قدرتی دوا ہے۔

صندل کی لکڑی

صندل کی لکڑی کا پیسٹ نہ صرف بخار کو کم کرتا ہے بلکہ انفلیمیشن سے بھی نجات دلاتا ہے اور دماغ کو بھی پرسکون کرتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں