blank

بچوں کے دانتوں کی صحت کی حفاظت کیوں ضروری ہے؟

blank

بچوں کے دانتوں کی صحت کی حفاظت کیوں ضروری ہے؟

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دانتوں اور منہ کی صحت و صفائی ہماری مجموعی صحت پر بہت اثرانداز ہوتی ہے۔ماہر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ منہ کی صحت ہماری قوت مدافعت کے حوالے سے بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ منہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں بیکٹیریا کو پھلنے پھولنے کا موقع ملتا ہے۔ 

ڈاکٹرز کے مطابق ہر چیز ہمارے منہ سے جسم میں داخل ہوتی ہے، چنانچہ اگر منہ کی صفائی کا اہتمام نہ کیا جائے تو ہم الزیمرز، دوسری قسم کی ذیابیطس، دل کی بیماریوں اوردائمی انفلیمیشن سمیت متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں، کیونکہ منہ میں پلنے والے جراثیم اور بیکٹیریا نظام دوران خون کے ذریعے پورے جسم میں جا سکتے ہیں۔والدین کو چاہیے کہ بچوں کو شروع سے ہی منہ کی صفائی کے متعلق بتائیں اور انہیں اس کا عادی بنائیں۔ 

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ایک بار جب دانت گل سڑ جائیں اور کیڑا لگ جائے تو اس کے بعد صورتحال ہاتھ سے نکل جاتی ہے۔ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے دانتوں کا باقاعدگی کے ساتھ ہر تین سے چھ ماہ بعد معائنہ کراتے رہیں۔ دانتوں کے معاملے میں پیشگی احتیاط علاج سے بہتر ہوتی ہے کیونکہ ایک بار دانتوں میں کیوٹیز ہو جائیں تو یہ ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں