blank

یوم دفاع کی روایتی پریڈ ایوان صدر میں کروانے کا فیصلہ

پاک فوج نے کفایت شعاری پالیسی پر چلتے ہوئے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جو روایتی انداز میں شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملک کو درپیش معاشی چلینجز کے پیش نظر پاک فوج نے عوام کے شانہ بشانہ کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت رواں سال یوم دفاع 23 مارچ کو مسلح افواج کی روایتی پریڈ کے پیسے بچائے جائیں گے۔

پاک فوج نے اخراجات بچانے کے لئے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے-ذرائع کے مطابق پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔ روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے۔ پاک فوج ملک کے مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی اور ملک کی ترقی میں پاک اپنا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں