blank

پنجاب کے 13اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 13مارچ سے ہوگا

blank

پنجاب کے 13اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 13مارچ سے ہوگا

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب کے 13اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 13مارچ سے ہوگا۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 7 روزجاری رہے گی۔بہاولپور، بھکر، ڈی جی خان، لیہ، میانوالی، ملتان، راجن پور، رحیم یار خان، شیخوپورہ، سیالکوٹ میں5 روز جاری رہے گی۔  5سال تک کی عمر کے1 کروڑ13لاکھ50ہزار سے زائد بچوں کو ویکسئن کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔نگران وزیر پرائمری صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری نے انسداد پولیو مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کی ہدایت کی، انکا کہنا تھا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے وائرس کیخلاف کامیابیوں کا تسلسل بر قرار رکھنا از حد ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنرز انسداد پولیو مہم کے معیار اور کوریج پر خصوصی توجہ دیں،پولیووائرس سے بچاؤ کا واحدحل ویکسیئن ہے۔ چیف سیکرٹری نے اپیل کی کہ  5سال تک کی عمر کے بچوں کو ہر بار ویکسیئن کے قطرے لازمی پلائیں۔

سیکرٹری پرائمری صحت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ13مارچ سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم میں 90ہزار سے زائد پولیو ورکرز خدمات سر انجام دیں گے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ، محکمہ صحت کے حکام اور پولیو کے خاتمے کیلئے کام کرنے والے عالمی اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید :

تعلیم و صحترپورٹر پاکستان علاقائیپنجابلاہور



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں