blank

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز آج مدمقابل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں آج واحد میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ بہت اہم ہے۔ ، محمد رضوان ملتان سلطانز کو لیڈ کر رہے ہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کپتان وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

ملتان سلطان کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نو میں سے تین میچز جیت سکی ہے اور وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں