blank

دنیا میں انسانوں کو سب سے زیادہ لاحق ہونے والی بیماریاں بچا کیسے جائے؟ 

blank

دنیا میں انسانوں کو سب سے زیادہ لاحق ہونے والی بیماریاں، بچا کیسے جائے؟ 

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دنیا میں انسانوں کو سب سے زیادہ لاحق ہونے والی بیماریاں منہ کی بیماریاں ہیں۔ دنیا بھر کی 30سال سے زائد عمر کی آدھی سے زیادہ آبادی مسوڑھوں کی بیماری ’Periodontal‘ سے متاثرہ ہے، جو بالغ لوگوں میں دانت ضائع ہونے کی بنیادی وجہ ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے ماہرین کی طرف سے بتائی گئی کچھ ایسی احتیاطی تدابیر اپنی ایک رپورٹ میں بیان کی ہیں، جن پر عمل کرکے دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سب سے پہلے غیرصحت مندانہ خوراک ہے، جس کی وجہ سے دانتوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔ اپنی خوراک میں چینی کا استعمال کم کریں اور سگریٹ و شراب نوشی جیسی بری عادتوں سے اجتناب برتیں اور پانی کا کافی استعمال کریں۔

جب بھی کھانا کھائیں، دھاگے سے دانتوں میں پھنسے کھانے کے ذرات کو صاف کریں کیونکہ ان پر بیکٹیریا پلتے ہیں جو دانتوں کے سڑنے اور مسوڑھوں کی بیماری کا سبب بنتے ہیں۔ 

برش کرتے ہوئے اپنی زبان کو بھی صاف کریں کیونکہ اس پر بھی کھانے کے ذرات باقی رہ جاتے ہیں جو منہ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔منہ کی صفائی کے لیے الکوحل کے حامل ماﺅتھ واشز سے گریز کریں کیونکہ ان سے منہ خشک ہوتا ہے، جس سے مزید مسائل پیدا ہوتے ہیں۔شوگری مشروبات کا کم سے کم استعمال کریں۔پانی زیادہ پئیں۔ دن میں دو بار دو سے تین منٹ تک برش کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں