blank

اگر آپ بھی پراسیسڈ گوشت کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہے

blank

اگر آپ بھی پراسیسڈ گوشت کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تحقیقاتی سروے میں معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں گوشت کھانے والے لوگ روزانہ اوسطاً 50گرام پراسیسڈ گوشت کھاتے ہیں اور ان میں سے ایک چوتھائی کو یہ علم ہی نہیں کہ پراسیسڈگوشت کی اتنی مقدار انہیں مقعد کے کینسر میں مبتلا کرنے کے خطرے میں بہت زیادہ اضافہ کر دیتی ہے۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کی طرف سے کیے گئے اس سروے میں شامل 27فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی کوئی فکر ہی نہیں ہے کہ ان کی صحت پراسیسڈ گوشت سے خراب ہو سکتی ہے۔ فنڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں جتنے لوگ مقعد کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں ان میں سے مردوں میں ساڑھے 14فیصد اور خواتین میں 10فیصد پراسیسڈ گوشت کھانے والے ہوتے ہیں۔

تحقیقاتی سروے کی سربراہ ڈاکٹر ہیلن کروکر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنی خوراک سے آہستہ آہستہ پراسیسڈ گوشت کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ اپنی خوارک میں پودوں سے حاصل کرنا پروٹین کی حامل اشیاءشامل کریں، جن میں بینز، دالیں، چنے اور سویا وغیرہ شامل ہیں۔ پراسیسڈ گوشت کو چھوڑنے کے لیے اپنی خوراک میں ایسی اشیاءشامل کریں جن سے آپ کو وہی ذائقہ ملے، اس مقصد کے لیے ’سموکڈ پیپریکا‘ کا استعمال بہترین ہو سکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں