blank

گھریلو ٹوٹکوں سے دانتوں کا پیلا پن دور کرنے کا طریقہ

blank

گھریلو ٹوٹکوں سے دانتوں کا پیلا پن دور کرنے کا طریقہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دانتوں کی پیلاہٹ چہرے کی دلکشی کو گہنا دیتی ہے اوراس سے نجات بھی ایک کٹھن مرحلہ ہوتا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے بتائے ہیں جن کے ذریعے دانتوں پر جمی پیلاہٹ کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ 

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا کو اکیلے یا نمک کے ساتھ ملا کر دانتوں پر برش کرنے سے پیلاہٹ ختم ہو جاتی ہے۔ آپ بیکنگ سوڈا کو ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔تاہم بیکنگ سوڈا کی مقدار مناسب رکھیں کیونکہ زیادہ مقدار الٹا نقصان دہ ہو سکتی ہے۔مزید براں اسے ہفتے میں زیادہ سے زیادہ دو دن استعمال کریں۔

امرود

امرود کا پھل اور پتے دونوں دانتوں کی پیلاہٹ ختم کرتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ان سے مسوڑھوں کی سوجن ختم ہوتی ہے۔ روزانہ امرود کے چند پتے باقاعدگی کے ساتھ چبائیں۔ چبانے سے پہلے پتوں کو اچھی طرح صاف کر لیں۔

سفید سرکہ

سفید سرکے میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں، چنانچہ یہ بھی دانتوں کی پیلاہٹ کو ختم کرنے کے لیے بہترین ہے۔آدھا کپ پانی میں دو چمچ سفید سرکہ اور آدھا چمچ نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور دن میں دو بار اس آمیزے سے اچھی طرح کلی کریں۔

کینو کا چھلکا

کینو کا چھلکا دانتوں کی صفائی کے لیے براہ راست استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چھلکے کا ایک ٹکڑا لیں اور اسے دانتوں پر دو منٹ کے لیے رگڑیں۔ چھلکے کا رس دو منٹ کے لیے دانتوں پر لگا رہنے دیں اور پھر کلی کر لیں۔ اس کے علاوہ آپ کینو کے چھلکے کا پیسٹ بنا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس پیسٹ کو دانتوں پر برش سے رگڑنے کے بعد نیم گرم پانی سے کلی کریں۔ ہفتے میں دو سے تین بار یہ عمل دہرائیں۔

کنوار گندل

کنوار گندل (Aloe vera) کو چند دیگر اشیاءکے ساتھ ملا کر دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک چمچ ایلوویرا جیل میں چار چمچ گلیسرین، 5چمچ بیکنگ سوڈا اور لیمن ایزنشل آئل کو ملا کر دانتوں پر رگڑیں۔ جب تک پیلاہٹ برقرار رہے، روزانہ اس کا استعمال کریں اور پیلاہٹ کے خاتمے کے بعد ہفتے میں تین سے چار بار۔

وٹامن سی کے حامل پھل

وٹامن سی کے حامل پھلوں میں سٹرابری، ٹماٹر اور دیگر شامل ہیں۔ ان کا پیسٹ بنا کر دانتوں پر لگانے سے بھی پیلاہٹ ختم ہوتی ہے۔ یہ پیسٹ پانچ منٹ تک دانتوں پر لگا رہنے دیں اور پھر کلی کر لیں۔ پیلاہٹ کو واپس آنے سے روکنے کے لیے ہفتے میں دو بار یہ عمل دہراتے رہیں۔

تیز مرچ مسالے والے کھانے کھانا

تیکھے کھانے کھانے سے منہ میں لعاب زیادہ پیدا ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں دانت اور مسوڑھے صاف رہتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں