blank

میٹا کا ایک بار پھر ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے معاشی دباؤ کے باعث رواں سال مزید دس ہزار ملازمین کی چھانٹیوں کا اعلان کر دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کا اپنے ملازمین کے نام ای میل میں کہنا تھا کہ میٹا کمپنی اگلے چند مہینوں میں 10 ہزار ملازمتیں ختم کردے گی۔

میٹا سربراہ کے مطابق ملازمین کی کٹوتیاں مڈل منیجمنٹ سطح سے کی جائیں گی، زیادہ تر کٹوتیوں کا اعلان اپریل اور مئی میں کیا جائے گا اور کچھ معاملات سال کے آخر تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعد دنیا بھر کے معاشی حالات میں تبدیلی سے میٹا کمپنی کو بھی سخت معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔

میٹا کمپنی نے گزشتہ سال نومبر میں بھی گیارہ ہزار ملازمین کی کٹوتیوں کا اعلان کیا تھا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں