blank

ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے محتاط کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاور پلے میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 46 رنزبنائے۔

حارث رؤف نے 53 کے مجموعے پر گزشتہ میچ کے عثمان خان کو بولڈ کیا، انہوں نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے بعد رائیلی روسو صرف 13 رنز کے مہمان ٹھہرے، انہیں زمان خان نے کیچ آؤٹ کروایا۔

90 کے مجموعے پر راشد خان نے ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان کو بولڈ کردیا، رضوان نے 33 رنز بنائے۔

سلطانز کا اسکور 15 اوورز کے اختتام پر جب 97 رنز تھا، ایسے میں کیرون پولارڈ نے 34 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی کر ٹیم کے ٹوٹل کو ڈیڑھ سو کا ہندسہ عبور کروایا۔

آخری اوور میں کیرون پولارڈ اور خوشدل شاہ کو حارث رؤف نے بولڈ کرکے سلطانز کے اسکور کو بریک لگائی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں