blank

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آج مدمقابل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کا ایلیمنیٹر ون آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شاداب خان کے اسلام آباد یونائیٹڈ اور بابراعظم کے پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔

اسلام آباد واحد ٹیم ہے جسے دو بار پی ایس ایل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، جبکہ زلمی نے پی ایس ایل کے تمام ایڈیشن کے تمام پلے آف کھیلے ہیں۔

میچ میں شکست کھانے والی ٹیم پی ایس ایل سیزن 8 سے باہر ہو جائے گا جبکہ فاتح ٹیم کو فائنل میں جانے کے لیے لاہور قلندرز کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

اسلام آباد کے اعظم خان 280، فہیم اشرف 210 اور کولن منرو 294 رنز بناکر نمایاں ہیں جبکہ حسن علی 12، شاداب خان اور فضل الحق فاروقی دس، دس وکٹیں لے چکے ہیں۔

پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ 416، کیڈ مور اور صائم ایوب نے309، 309 رنز بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں کوئی بولر 10 وکٹ حاصل نہیں کرسکا ہے، وہاب ریاض نے سب زیادہ 9 وکٹ حاصل کیے ہوئے ہیں۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں