blank

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل ، جانتے ہیں اب میچز کہاں اور کب کھیلے جائیں گے ؟

blank

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔پی سی بی نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نے تبدیلی پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شیڈول میں تبدیلی پنجاب میں صوبائی انتخابات کی وجہ سے کی گئی ہے۔دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اب پہلے لاہور آئے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 سے 17 اپریل تک لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے اور سیریز کے 2 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ 20 سے 26 اپریل کو راولپنڈی جبکہ 30 سے سات اپریل تک 4 ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ پہلے شیڈول کے مطابق سیریز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا اور پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں ہونا تھا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز سے پاکستان ٹیم کو ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے ٹیم کو ری بلڈ کرنے کے عمل کو معاونت بھی ملے گی ۔لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 15 اور17 اپریل کو ہوں گے جبکہ راولپنڈی میں ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی میں واحد ون ڈے میچ 26 اپریل کو ہو گا جبکہ کراچی میں ون ڈے میچز 30 اپریل، 3، 5 اور 7 مئی کو ہوں گے

موضوعات:

blank
آرمی چیف سے بزنس مینوں کی میٹنگ

گوہر اعجاز چنیوٹی شیخ فیملی سے تعلق رکھتے ہیں‘ دادا زمین دار تھے لیکن یہ 1947ء میں کراچی شفٹ ہوئے اور کاروبار شروع کر دیا‘ والد شیخ اعجاز احمد جوان ہوئے تو دادا نے ایک مربع زمین بیچی‘ بیٹے کو 50 ہزار روپے دیے اور خود ریٹائرمنٹ لے لی‘ والد نے کاروبار شروع کیا اور کمال کر دیا‘ یہ دو ….مزید پڑھئے‎

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں