blank

رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کار کا اعلان

رمضان المبارک کیلئے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔

اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 7:30 سے دن 1:30 بجے تک ہوں گے۔

جمعہ کو دفاتر کے اوقات کار صبح 7:30 سے دن 12 بجے تک ہوں گے۔

دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں نے رمضان کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب دس بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔

22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر بیس گھنٹے سے زائد ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج 6 بج کر 41 منٹ پر غروب جبکہ چاند 7 بج کر 32 منٹ پر غروب ہو گا۔

اگر چاند 22 مارچ کو نظر آ جاتا ہے تو پھر یکم رمضان المبارک بروز جمعرات 23 مارچ کو ہو گا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں