blank

پاکستانی شاہین بے بس، افغانستان کی شاندار فتح

blank

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان نے پاکستان کو شکست دے دی، تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن کوئی بھی بیٹر افغان باؤلرز کا زیادہ دیر سامنا نہ کر سکا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 17، محمد حارث 6، عبداللہ شفیق 0،

طیب طاہر 16، اعظم خان 0، شاداب خان 12، فہیم اشرف 2، نسیم شاہ 2، عماد وسیم 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ زمان خان 8 اور احسان اللہ5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر92 رنز بنائے اور افغانستان کو جیتنے کے لئے 93رنز کا ہدف دیا۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی، فضل حق فاروقی اور مجیب الرحمان نے دو دو جبکہ راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی اور نوین الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز 16، ابراہیم زادران 9، گلبدین نائب 0، کریم جنت 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 38 اور نجیب اللہ زادران 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح افغانستان نے 17.5 اوورز میں 98 رنز بنا کر پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا۔ افغانستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے اس طرح افغانستان نے چھ وکٹوں سے فتح اپنے نام کی،  پاکستان کی جانب سے احسان اللہ نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:

blank
ملک اس طرح

خان شبیر حسن خان راولپنڈی کا مشہور کردار تھا‘ اس کا اصل نام شبیر حسن تھا‘ راولپنڈی میں ٹیکسی چلاتا تھا‘ اس نے بعدازاں چھوٹے موٹے ٹھیکے لینا شروع کر دیے‘پیسے آئے تو کونسلر کا الیکشن لڑااور جیت گیا‘ کاری گر شخص تھا‘ وہ چند ماہ میں چیئرمین بھی بن گیا‘ ویسٹریج کے فوجی علاقے میں رہتا تھا‘ افسروں کے ….مزید پڑھئے‎

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں