blank

بابر اور رضوان کو جیسی عزت ملنی چاہیے تھی وہ نہیں ملی: شاداب

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو جیسی عزت ملنی چاہیے تھی وہ نہیں ملی۔

افغانستان سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ہم لوگ ہی اپنے پلیئرز پر تنقید کرتے ہیں۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان پرفارم بھی کرتے ہیں لیکن ان کے اسٹرائیک ریٹ پر باتیں ہوتی ہیں۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ بطور قوم ہم چاہ رہے تھے کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والے نوجوانوں کو موقع ملنا چاہیے کیوں کہ وہ اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تجربات کرنے چاہئیں، میں اس کو بیک کروں گا، اس طرح ہماری قوم اور میڈیا والوں کو پتہ چلے گا کہ کھلاڑی کے تجربے کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان نے اتوار کو 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں