blank

متحدہ عرب امارات میں غلط پارکنگ پر بھاری جرمانہ مقرر

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں ابوظبی محکمہ ٹریفک نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد کے اطراف غلط طریقے سے گاڑی پارک کرنے پر500 درہم جرمانہ ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی ٹریفک پولیس نے شہریوں کورمضان کے دوران مثبت طرزعمل اپنانے کی ہدایات کی ہیں۔ٹریفک پولیس نیشہریوں کوٹریفک کینظام میں خلل نہ پیدا کرنے،پارکنگ کیداخلی راستیبند کرنے سیگریزکی ہدایت کی ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران ٹریفک سلامتی کا جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔ٹریفک اہلکارسمارٹ سسٹم کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والوں کیحوالے سے قانونی کارروائی کریں گے۔



Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں