blank

سپریم کورٹ آف پاکستان سے بڑی خبر آگئی

blank

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،نیا بنچ کل دن ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس امین الدین کی معذرت کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس

سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،جسٹس امین الدین بنچ میں شامل نہیں ہوں گے ، سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کون سا بنچ سماعت کرے گا، اس کا فیصلہ کل ہو گا،عدالتی عملے نے آج کی سماعت کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔یاد رہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف کیس سننے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا۔جمعرات کو گزشتہ رات جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے تناظر میں لارجر بینچ میں شامل جسٹس امین الدین خان نے کیس سننے سے معذرت کر لی ۔ دور ان سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کچھ کہنا چاہتے ہیں۔جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد بینچ کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے۔جسٹس امین الدین کے یہ بات کہنے کے بعد بینچ کورٹ روم سے چلا گیا۔یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ انتخابات ملتوی کیس کی سماعت کر رہا تھا۔جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل اس لارجر بینچ کا حصہ تھے۔اس سے قبل انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کا وقت تبدیل ہوا تھا۔

موضوعات:

blank
ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ….مزید پڑھئے‎

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ….مزید پڑھئے‎



Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں