blank

 روزے کی حالت میں ہونے والے سردرد سے کیسے نجات پائی جائے؟

blank

 روزے کی حالت میں ہونے والے سردرد سے کیسے نجات پائی جائے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روزے کی حالت میں بعض لوگوں کو سردرد کی شکایت ہوتی ہے، جس کی بڑی وجوہات بلڈ شوگر کا لیول کم ہونا یا نیند کی کمی ہوتی ہیں۔ دی نیوز کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے کی حالت میں ہونے والے سردرد سے خوراک پر توجہ دے کر نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ جن لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے انہیں سحر اور افطار میں پانی اور جوس کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

روزے کی حالت میں بعض لوگوں کو ذہنی دھندلاہٹ کی شکایت ہوتی ہے۔ اس کے متعلق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دماغ کو خون کی فراہمی کم ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ 14گھنٹے طویل روزہ کم ، درمیانے یا شدید نوعیت کے سردرد کا سبب بن سکتا ہے۔ 

ماہرین کے مطابق جن لوگوں کو روزے میں سردرد ہوتا ہے انہیں سہ پہر 3بجے کے بعد 2گھنٹے آرام کرنا چاہیے۔ جن لوگوں کو سحر و افطار میں خوراک بہتر کرنے، پانی وغیرہ کا کافی استعمال کرنے اور سہ پہر کو نیند لینے کے باوجود مسلسل سردرد ہو رہا ہو، انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں