blank

چین،ایران اور روس آئندہ کئی سال تک مسئلہ بنے رہیں گے،امریکی جنرل کاانتباہ

blank

واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے اعلی فوجی عہدہ دار نے قانون سازوں کو چین، ایران اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کے بارے میں خبردارکیا ہے اور کہاہے کہ یہ تینوں ممالک آیندہ کئی سال تک واشنگٹن کے لیے ایک مسئلہ بنے رہیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک میلی نے کہا کہ روس اور چین ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں اور یہ صورت حال پریشان کن ہے۔ جنرل مارک میلی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے آرمڈ سروسز میں بیان دے رہے تھے۔انھوں نے کہاکہ میں اسے اس لفظ کے حقیقی معنوں میں مکمل اتحاد نہیں کہوں گا لیکن ہم انھیں ایک دوسرے کے قریب آتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور یہ پریشان کن ہے۔اور پھر ایران تیسرے نمبر پر ہے۔ لہذا میرے خیال میں یہ تینوں ممالک مل کرآنے والے کئی سال تک مسائل کا سبب بنے رہیں گے،خاص طور پر روس اور چین اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے مسئلہ بنیں گے۔جنرل میلی نے کہا کہ چین اور روس امریکی مفادات اور طرزِزندگی کے لیے اہم خطرات ہیں اور یہ پہلا موقع ہے جب امریکاکو بیک وقت دو بڑی جوہری طاقتوں کا سامنا ہے۔

موضوعات:

blank

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ….مزید پڑھئے‎

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں