blank

پاک چین تعلقات قومی سلامتی کی ریڈ لائن ہیں: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چین اور پاکستان کی قیادت کو خنجراب پاس کھلنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات قومی سلامتی کی ریڈلائن ہیں۔

مریم نواز نے کہا تین سال بعد چین پاکستان تجارت اور آمد و رفت پھر بحال ہو گئی، 2020 میں بندش کے بعد خنجراب پاس کا اب دوبارہ کھلنا خوشی کی خبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خنجراب پاس تین سال کی بندش بعد کل دوبارہ کھول دیا جائے گا

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی، پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کیا۔

انہوں نے کہا پاک چین تعلقات قومی سلامتی کی ریڈلائن ہیں، فارن فنڈڈ ایجنٹ نے سی پیک منصوبوں میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے۔

مریم نواز نے کہا نوازشریف سی پیک کے معمار ہیں، چین کی مدد سے سی پیک کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا عظیم منصوبہ شروع کیا تھا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں