blank

ٹوئٹر نے پیڈ سبسکرپشن کا حصہ نہ بننے پر نیویارک ٹائمز کا بلیو ٹک ختم کردیا

سماجی رابطوں کی کمپنی ٹوئٹر نے پیڈ سبسکرپشن کا حصہ نہ بننے پر معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا بلیو ٹِک ختم کر دیا۔

ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس ویب سائٹ نے صارفین کیلئے نئی پالیسی بنائی، جس کے تحت صارفین اب پیسے دیکر بلیو ٹک حاصل کرسکیں گے اور جو اس کی فیس نہیں دے گا اس کا یہ ویریفکیشن بیج ختم کردیا جائے گا۔

بلیو ٹک کیلئے پیسے نہ دینے پر وائٹ ہاؤس اور معروف امریکی باسکٹ بال پلیئر لیبرون جیمز کے بعد اب ٹوئٹر نے نیو یارک ٹائمز کے اکاؤنٹ کا بلیو ٹک بیج بھی ختم کردیا ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر نے بلیو ٹک والے تمام صارفین کو 31 مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی اور کہا تھا کہ اس کے بعد فیس نہ دینے والے اکاؤںٹس کے بلیو ٹک ختم کر دیئے جائیں گے۔

ویب سائٹ نے صارفین کو یہ آپشن بھی دیا کہ اگر وہ اپنا بلیو ٹک خود ختم کرنا چاہتے ہیں تو کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔

ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں نیو یارک ٹائمز کے بلیو ٹک ختم ہونے پر انہیں مزید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے آرٹیکل کو پروپیگینڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مواد اسہال کی بیماری بیماری جیسا ہے، جسے بالکل بھی پڑھا نہیں جاتا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں