blank

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

افغانستان کے خلاف آرام کے بعد ٹاپ پلیئرز کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے۔

بابر اعظم کپان، شاداب خان نائب کپتان کی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ احسان اللہ، زمان خان اور صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ عماد وسیم بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ریزرو کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، ابراراحمد اور طیب طاہر شامل ہیں۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں