blank

ٹک ٹاک پر آسٹریلیا میں بھی پابندی عائد

آسٹریلیا نے بھی سیکیورٹی خدشات پر چین کی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل مارک ڈریفس نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کی اطلاعات کی بنیاد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جو بہت جلد لاگو ہو جائے گا۔

آسٹریلیا اپنے سیکورٹی اتحاد “فائیو آئیز” کے ممالک کے بعد پانچواں ملک ہے جس نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی ہے جبکہ اس سے قبل “فائیو آئیز” کے انٹیلی جنس شیئرنگ پارٹنرز امریکا ، کینیڈا، برطانیہ اور نیوزی لینڈ بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ٹک ٹاک کمپنی کے جنرل مینیجر لی ہنٹر نے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے لیے انتہائی مایوس کُن ہے اور ہمارے خیال میں فیصلے کے پیچھے حقائق نہیں بلکہ سیاسی مقاصد ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ نے ڈیٹا پرائیویسی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ٹاک ٹک نے 13 سال سے کم عمر بچوں کو پلیٹ فارم تک رسائی دی جو غیر قانونی ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں