blank

کچھ لوگ 100 سال تک کیسے زندہ رہ لیتے ہیں؟ بالآخر سائنسدانوں نے وجہ ڈھونڈ نکالی

blank

کچھ لوگ 100 سال تک کیسے زندہ رہ لیتے ہیں؟ بالآخر سائنسدانوں نے وجہ ڈھونڈ نکالی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ لوگ 100 سال سے زیادہ عمر کیوں جیتے ہیں۔ محققین نے ایک نیا نظریہ پیش کرنے کے لیے گزشتہ مطالعات میں جمع کیے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

بوسٹن یونیورسٹی اور ٹفٹس میڈیکل سینٹر کے محققین نے کہا کہ جو لوگ 100 سال یا اس سے زیادہ عمر  تک زندہ رہتے ہیں ان میں مدافعتی خلیات کی ایک منفرد ساخت ہو سکتی ہے جو انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ یہ مطالعہ ہم مرتبہ نظرثانی شدہ جریدے لینسیٹ ای بائیو میڈیسن میں شائع ہوا ہے۔ پچھلے مطالعات میں کہا گیا تھا  کہ عمر بڑھنے کے ساتھ مدافعتی نظام کے  صحیح کام کرنے میں کمی آتی ہے۔

نتائج تک پہنچنے کے لیے محققین نے 100 سال سے زیادہ عمر کے سات افراد کے پیریفرل بلڈ مونو نیوکلیئر سیلز میں مالیکیولز کا اندازہ لگانے کے لیے سنگل سیل کی ترتیب کا مشاہدہ  کیا۔ یہ خلیے خون میں گردش کرنے والے مدافعتی خلیوں کی قسم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مدافعتی خلیات جسم میں میکانزم تیار کرنے میں مدد کرتے ہیں تاکہ اسے بیماری سے چھٹکارا حاصل  کرنے اور لمبی عمر کو فروغ دینے میں مدد ملے۔

یو ایس اے ٹوڈے  کے مطابق  ٹفٹس میڈیکل سنٹر سے تعلق رکھنے والی مرکزی مصنفہ تانیا کاراگیانیس  نے کہا ‘ہمارے اعداد و شمار اس مفروضے کی تائید کرتے ہیں کہ صد سالہ افراد میں حفاظتی عوامل ہوتے ہیں جو انہیں بیماری سے صحت یاب ہونے اور انتہائی بڑھاپے تک پہنچنے کے قابل بناتے ہیں۔’

ماہرین نے کہا کہ مدافعتی نظام کی انفیکشنز کا جواب دینے کی صلاحیت عمر کے ساتھ کم ہوتی جاتی ہے، لیکن دعویٰ کیا کہ 100 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے معاملے میں یہ مختلف ہو سکتا ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں