blank

راشد خان کی ہاردک پانڈیا کے ہمراہ سحری کرنے کی تصویر وائرل

افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ سحری کرنے کی تصویر شیئر کردی۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے بھارت میں موجود راشد خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ہاردیک پانڈیا اور افغانستان کے کھلاڑی نور احمد موجود ہیں۔

راشد خان نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ کپتان آپ ہماری سحری میں شامل ہوئے، ہمیں اچھا لگا۔

خیال رہے کہ ان دنوں راشد خان آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ ہاردیک پانڈیا گجرات ٹائٹنز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے۔

 

 


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں