blank

تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادری کا کہنا ہے  کہ تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی، ہر نسل کے ساتھ طاقتور طبقے نے کھیل کھیلا،آج تک کسی جج نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کیس نہیں سنا،یہی لوگ خود کو ہمارے منصف کہتے ہیں،صدارتی ریفرنس کا جواب تک نہیں دیا گیا۔

خیرپور کے تحصیل گمبٹ میں میڈیکل سٹی کی بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس مرتبہ عوام کو نئی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے مریض بھارت جاتے تھے، پہلے پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ نہیں ملتا تھا،گمبٹ میں کڈنی اور لیور کا ٹرانسپلانٹ 100فیصد فری ہوتا ہے، گمبٹ میں لنگس ٹرانسپلانٹ شروع ہورہا ہے، اب عوام جگر کے علاج کیلئے بھارت نہیں جاتے، گمبٹ میں پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ شروع کررہے ہیں، گمبٹ جیسے اداروں میں عالمی معیار کا علاج فری دے رہے ہیں، گمبٹ کایہ ادارہ پورے پاکستان میں نمبر ون ادارہ ہے، 700جگر کے ٹرانسپلانٹ گمبٹ میں ہوچکے ہیں، کینسر کے مفت علاج کی سہولت موجود ہے آگے مزید کام کرنا ہے،بلاول بھٹو امید ہے آپ ہر سال ایک اسٹاک نرسز کا بھی دینگے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اتنی کردار کشی کی گئی ہے کہ لوگ ماننے کیلئے تیار نہیں، ہم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی مارکیٹ کو بھی فیڈ کرینگے، پاکستان کی معاشی ترقی کا سنگ بنیاد آصف زرداری نے رکھا، آصف زرداری ملکی تاریخ کے طاقتور ترین صدر تھے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں