blank

    دل کے مریضوں کیلئے ”ڈرپ اینڈ شفٹ“ شروع کرنے کا فیصلہ ،ابتدائی طورپر پنجاب کے کن 4اضلاع میں سروس شروع کی جائے گی ؟ جانیے

blank

    دل کے مریضوں کیلئے ”ڈرپ اینڈ شفٹ“ شروع کرنے کا فیصلہ ،ابتدائی طورپر …

       لاہور(خصوصی رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت  اجلاس  ہوا جس میں دل کے مریضوں کیلئے”ڈرپ اینڈ شفٹ“ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہارٹ اٹیک پر مریض کو ضروری انجکشن لگا کر ایمبولینس کے ذریعے تحصیل اورڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بھیجاجائے گا۔ تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں پرائمری انجیو گرافی کی سہولت نہ ہونے پر قریبی بڑے ہسپتال میں شفٹ کردیا جائے گا۔ ریسکیو1122کی خصوصی ایمبولینس دل کے مریضوں کو ہسپتال منتقل کرے گی۔ ریسکیو1122کی سپیشل ایمبولینس میں ٹرینڈ سٹاف اورضروری طبی آلات موجود ہوں گے۔ ”ڈرپ اینڈ شفٹ“ابتدائی طورپر پنجاب کے 4اضلاع شیخوپورہ،قصور،چنیوٹ اورجھنگ میں شروع کیا جائے گا۔

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے 9بڑے ہسپتالوں میں اڑھائی ہزار سے زائد مریضوں کو پرائمری انجیو کی سہولت فراہم کی جاچکی ہے۔ پرائمری انجیو کی سہولت کی وجہ سے دل کے مرض میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کی جان بچانا ممکن ہوا ہے۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد میں مفت آٹا سنٹرز کے بعد الائیڈ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ محسن نقوی نے ہسپتال میں مریضوں کے لئے طبی سہولتوں کا جائزہ لیااور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ مریضوں اور تیمار داروں نے ہسپتال خصوصاً کچن میں صفائی کے ناقص انتظامات اور کاکروچ کی شکایات کیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صفائی کے ناقص انتظامات پرشدید برہمی کااظہارکیا۔محسن نقوی نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اورمریضوں اور ان کے تیمارداروں سے طبی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں