blank

کیوی ٹیم کا دورہ پاکستان، سکیورٹی کیلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ

blank

لاہور(این این آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج طلب کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے جس میں فوج کی تین کپمنیاں اور ایس ایس جی کی دو کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے رینجرز بھی تعینات کی جائے گی جبکہ پولیس اور اسپیشل برانچ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دو میچ پنڈی میں کھیلے جائیں گے، ابتدائی شیڈول کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے کھیلا جانا تھا، نئے شیڈول کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچز ہونگے۔ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز کی میزبانی کراچی کا نیشنل سٹیڈیم کرے گا، میچ کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، میچ 8 بجے کے بجائے 9 بجے شروع ہونگے۔

موضوعات:

blank

شاہد خاقان عباسی کے انکشافات

شاہد خاقان عباسی کی قصہ گوئی عروج پر تھی‘ وہ سرد آواز میں بولے ’’مسجد سے واپسی پر ہم نے سراجیوو میں بربادی دیکھی‘ عمارتیں گری ہوئی تھیں‘ دیواروں میں گولیوں اور گولوں کے چھید تھے‘ ہمارے کانوائے پر بھی فائرنگ ہوتی رہی لیکن ہم بکتر بند گاڑی کی وجہ سے محفوظ رہے‘ ہم نے راستے میں فٹ بال گرائونڈ ….مزید پڑھئے‎

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں