blank

یونیورسٹیوں میں قرآن کی تعلیم لازمی قراردینے کے فیصلے پراسلامی جمعیت طلبہ کا مؤقف بھی آ گیا

blank

یونیورسٹیوں میں قرآن کی تعلیم لازمی قراردینے کے فیصلے پراسلامی جمعیت طلبہ …

لاہور(   ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں مسلمان طلبہ و طالبات کے لیے قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کے فیصلے پر طلبہ نے مسرت کا اظہار کیا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے اس فیصلے کو قوم کی امنگوں کے عین مطابق قرار دیا ہے۔ جمعیت کے ناظم اعلیٰ شکیل احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جامعات میں قرآن کی تعلیم لازمی کا فیصلہ خوش آئند ہے اور وہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اس فیصلے کے نفاذ میں پوری طلبہ برادری ایچ ای سی سے بھرپور تعاون کرے گی۔  اسلام کے نام پر حاصل کیے جانے والے ملک کے نظام تعلیم میں اسلامی نظریے کی ترویج طلبہ کا دیرینہ مطالبہ تھا۔  چند روز پہلے سینیٹ میں سینیٹر مشتاق احمد نے جو بل اسلامی تعلیمات کے حوالے سے پیش کیا تھا، ایچ ای سی نے اس تسلیم کرکے اس پر باقاعدہ احکامات جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ایچ ای سی  کے فیصلے کے تحت جامعات کی سطح پر قرآن فہمی کے خصوصی کورسز متعارف کروائے جائیں گے، جس میں ہر مسلمان طالب علم کی شرکت لازمی ہو گی۔ جامعات کے وائس چانسلرز کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں