blank

سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس آف پاکستان کی برطرفی کیلئے درخواست دائر

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کی برطرفی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔ یہ درخواست مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں اس لیے چیف جسٹس کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔

وکیل نے یہ شکایت پنجاب کے پی انتخابات کیس کی بنیاد پر دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ازخود نوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں گروپنگ قائم کر رکھی ہے، چیف جسٹس نے گروپنگ مدنظر رکھتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جاسکے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں