blank

موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 کے مین روڈ کے کھلے گٹر کی وجہ سے پیش آیا، پہلے پیچھے بیٹھی خاتون گٹر میں گری، مرد اسے بچانے کیلئے کودا تو وہ بھی ڈوب گیا۔

مرد اور خاتون کی لاشیں نکال لی گئی، بچانے کی کوشش کرنے والے راہ گیر کو بھی نکال لیا گیا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں