blank

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں سیٹنگز میں سرچ آپشن متعارف

واٹس ایپ اب وہ میسجنگ ایپ نہیں رہی جو چند سال پہلے ہوتی تھی۔

حالیہ برسوں میں اس میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ ہوچکا ہے اور اسی لیے یہ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے۔

مگر اس ایپ میں اتنے زیادہ فیچرز اور فنکشنز موجود ہیں کہ انہیں یاد رکھنا یا ڈھونڈنا اکثر افراد کے لیے آسان نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کی زندگی کو آسان بنائے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں سیٹنگز میں سرچ آپشن کو متعارف کرایا گیا ہے۔

واٹس ایپ سیٹنگز میں متعدد آپشنز موجود ہوتے ہیں جن کو ڈھونڈنا اکثر مشکل ہوتا ہے اور اسی لیے سیٹنگز مینیو میں ایک نئے سرچ بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس سرچ آپشن کے ذریعے آپ مطلوبہ سیٹنگ یا فیچر تک براہ راست پہنچ سکتے ہیں اور سیٹنگز کے اندر جاکر ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جیسے واٹس ایپ بیک اپ کو دیکھنا چاہتے ہیں، پرائیوسی سیٹنگز پر نظر ڈالنا چاہتے ہیں یا فون پر موجود واٹس ایپ میڈیا فائلز کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں، تو کسی بھی آپشن کے لیے سیٹنگز مینیو میں جاکر وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بظاہر تو یہ معمولی تبدیلی نظر آتی ہے مگر یہ انتہائی کارآمد ہے اور یقیناً آپ کو پسند آئے گی۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں