blank

پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کا معاملہ، آج سپریم کورٹ میں اِن چیمبر سماعت ہوگی

blank

اسلام آباد(این این آئی)پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر (آج)جمعہ کو سپریم کورٹ میں ان چیمبر سماعت ہوگی۔ذرائع کے مطابق آج جمعہ کو سماعت میں بینچ کے تینوں ارکان یعنی چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شریک ہونگے۔ذرائع کے مطابق تینوں ججز اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے فراہم کردہ ریکارڈ کا جائزہ لیں گے، سیکرٹری الیکشن کمیشن پنجاب اور کے پی میں انتخابات پر پیشرفت سے آگاہ کرینگے، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام فنڈز سے متعلق رپورٹ پیش کرینگے۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل ججز کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق پارلیمنٹ میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرینگے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے تمام حکام کو (آج) جمعہ 11بجے چیف جسٹس چیمبر میں طلب کیاہے۔

موضوعات:

blank

سافٹ ویئر

عبدالجبار اوکاڑہ سے تعلق رکھتے ہیں‘ سافٹ ویئر ڈویلپر ہیں‘ موٹر سائیکل پر سفر کا شوق ہے اور یہ اس کے ذریعے آدھا ملک گھوم چکے ہیں‘ مجھے دو سال قبل ان کے وائس میسجز آنا شروع ہوئے اور آہستہ آہستہ ہمارا رابطہ استوار ہو گیا‘ گرو زاہد عرفان سے میرا رابطہ بھی انہوں نے کرایا تھا‘
مجھے انہوں نے شوگر ….مزید پڑھئے‎

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں