blank

سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹونٹی لیگ کی تیاریاں شروع کردیں

فٹ بال اور فارمولہ ون جیسے دیگر کھیلوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کے بعد اب سعودی عرب کی نظریں کرکٹ پر مرکوز ہوگئیں۔

 غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کرکٹ کے کھیل کے مزید فروغ کیلئے دنیا کی امیر ترین ٹی 20 لیگ کے قیام کی خواہاں ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ کے قیام کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے مالکان اور بی سی سی آئی حکام سے بات کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے بھارتی کرکٹرز کیلئے بیرون ملک کی لیگز میں شرکت پر پابندی ہے تاہم سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے وہاں ایک نئی ٹی 20 لیگ کے قیام کی تجویز سے بھارتی بورڈ اس معاملے پر اپنا مؤقف بدل بھی سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک برس پہلے شروع ہوئی، آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے ایک انٹرویو میں سعودی سرمایہ کاری کی دلچسپی کی تصدیق کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکام اس حوالے سے پُرامید ہیں کہ دنیا بھر کے شائقین کے لیے کرکٹ کا اگلا پڑاؤ سعودی عرب ہوگا۔

 


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں