blank

علی امین گنڈاپور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سرگودھا کے انسداد دہشتگردی عدالت نے کارسرکار میں مداخلت کیس میں رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جج خاوررشید نے بھکر پولیس کو3 روز میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18اپریل تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھکر کی مقامی عدالت نے علی امین گنڈاپورکو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

علی امین گنڈا پورکیخلاف بھکر میں درج 3 مقدمات کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔ غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں عدالت علی امین گنڈا پور کو ڈسچارج کردیا جبکہ تھانہ سرائے مہاجر میں درج مقدمہ میں مجسٹریٹ کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں