blank

اسٹاف لیول معاہدے کیلئے آئی ایم ایف نے پاکستان سے نیا مطالبہ کردیا

blank

نیویارک(این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ایک اور مطالبہ رکھ دیا ہے۔آئی ایم ایف کے پاکستان کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا کہ معاہدے سے پہلے پاکستان اپنے دوست ممالک سے مزید یقین دہانیاں حاصل کرے کہ وہ اس کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے رقم فراہم کریں گے۔

آئی ایم ایف کے مشن چیف نے بزنس ریکارڈر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہم اہم دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کے لیے مالی تعاون کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف اسٹاف اور منیجمنٹ کے درمیان حالیہ ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق پایا گیا ہے کہ مضبوط پالیسیاں جاری رکھنے اور معقول مالی امداد حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حکام معاہدے پر عمل درآمد کرا سکیں۔آئی ایم ایف ان کوششوں کی حمایت کر رہا ہے اور امید رکھتا ہے کہ (پاکستان) درکار مالی تعاون کی یقین دہانیاں جلد سے جلد حاصل کرلے گا تاکہ نویں ای ایف ایف ریویو کو کامیابی سے مکمل کیا جاسکے۔آئی ایم ایف کے ایک وفد نے رواں برس فروری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے اختتام پر اسٹاف لیول معاہدے کی توقع کی جا رہی تھی تاہم آئی ایم ایف وفد یہ معاہدہ کیے بغیر واپس روانہ ہوگیا۔آئی ایم ایف ہر مرتبہ قرض کی قسط جاری کرنے سے پہلے متعلقہ ملک کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کرتا ہے جس میں کئی شرائط شامل ہوتی ہیں۔ قرض لینے والے ممالک کو ان شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوتا ہے۔

موضوعات:

blank
سافٹ ویئر

عبدالجبار اوکاڑہ سے تعلق رکھتے ہیں‘ سافٹ ویئر ڈویلپر ہیں‘ موٹر سائیکل پر سفر کا شوق ہے اور یہ اس کے ذریعے آدھا ملک گھوم چکے ہیں‘ مجھے دو سال قبل ان کے وائس میسجز آنا شروع ہوئے اور آہستہ آہستہ ہمارا رابطہ استوار ہو گیا‘ گرو زاہد عرفان سے میرا رابطہ بھی انہوں نے کرایا تھا‘مجھے انہوں نے شوگر ….مزید پڑھئے‎

عبدالجبار اوکاڑہ سے تعلق رکھتے ہیں‘ سافٹ ویئر ڈویلپر ہیں‘ موٹر سائیکل پر سفر کا شوق ہے اور یہ اس کے ذریعے آدھا ملک گھوم چکے ہیں‘ مجھے دو سال قبل ان کے وائس میسجز آنا شروع ہوئے اور آہستہ آہستہ ہمارا رابطہ استوار ہو گیا‘ گرو زاہد عرفان سے میرا رابطہ بھی انہوں نے کرایا تھا‘مجھے انہوں نے شوگر ….مزید پڑھئے‎



Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں