blank

سوڈان میں سیکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہیں: دفتر خارجہ

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان مسلح جھڑپوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے ہمارا مشن سوڈانی حکام کیساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں پیراملٹری فورسز اور فوج کے درمیان کشیدگی، خرطوم میں فائرنگ و دھماکے

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سوڈان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خرطوم میں ایک ہزار کے قریب پاکستانی ہیں پاکستانیوں کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے ہمارا مشن ان کے ساتھ رابطےمیں ہے۔

واضح رہے سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں کے باعث دارالحکومت خرطوم دھماکوں سے گونج اٹھا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں شدید فائرنگ اور دھماکے سنے گئے، فائرنگ خرطوم میں سوڈانی آرمی ہیڈکوارٹرز اور وزارت دفاع کے آفس کے قریب ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خرطوم میں سوڈان کے صدارتی محل کے قریب بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور خرطوم ائیرپورٹ سے دھواں بھی اٹھتا دکھائی دیا۔ اس کے علاوہ سوڈان کے شہروں مروی اور بحری میں بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

سوڈان کی پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک کیمپ پر سوڈانی فوج نے حملہ کیا ہے ہم نے خرطوم ائیرپورٹ اور مروی شہر میں فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

دوسری جانب سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ پیرا ملٹری ریپڈ فورس کے اہلکار ملٹری ہیڈ کوارٹر پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں