blank

ہمارا ہدف پاکستان کو نمبر ون ٹیم بنانا ہے: محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ نمبر ون میں ہوں یا بابر اعظم یہ اہم نہیں، اہم چیز نمبر ون پاکستانی کا ہونا ہے، ہم سب کا ایک ہی ہدف ہے وہ پاکستان کو نمبر ون ٹیم بنانا ہے۔

لاہور میں میچ کے بعد نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ میچ کھیلتے وقت یہ نہیں سوچتے کہ سنچری شراکت کرنی ہے، جب فخر آوٹ ہوا تو اسکور بورڈ پر 99 دیکھا تو سوچا کاش ایک اور رن کر لیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اُس وقت ہمیں تیزی سے رنز بنانا تھے اس لئے اسکور بورڈ پر دھیان نہ تھا، اللّٰہ نے چاہا تو اگلے میچز میں سنچری پارٹنر شپ کرلیں گے۔

وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کے مقابلے میں وکٹ نسبتاً بہتر تھا مگر نئے گیند پر تھوڑا ٹھہر کر کھیلنا پڑا، کوشش ہوتی ہے کنڈیشن دیکھ کر ہی میچ کو آگے بڑھایا جائے۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ میچ کے لیے ہمارا پلان 70 فیصد کامیاب ہوتا ہے اور 30 فیصد غلطیاں ہوجاتی ہیں، کوشش یہی تھی کہ وکٹ نہ گرائیں تو اچھا ٹوٹل لگا سکتے ہیں۔

 


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں