blank

ایک قانون حتمی شکل میں نہیں آیا اور بینچ نے کہا یہ نافذ العمل نہیں ہو گا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک قانون حتمی شکل میں نہیں آیا اور عدالتی بینچ نے کہا یہ نافذ العمل نہیں ہو گا، مخالفین کی نیندیں حرام ہیں کہ ہمارااتحاد ٹوٹا کیوں نہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ آخری مراحل میں ہے، اسحاق ڈارنےنیندیں حرام کر کےبہت محنت کی۔ کشتی کو کنارے لگائیں گے، بیچ منجھدار نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادیوں اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے حادثے میں انتقال پر رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا۔

اجلاس میں مفتی عبدالشکور کے لئے دعائے مغفرت کی گئی، وزیر اعظم کی موجودہ سیاسی صورتحال پر رہنماؤں سے بات چیت کی گئی جبکہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے جاری رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ہونے والی ملاقات پر رہنماؤں کو آگاہ کیا، حکومتی اتحادیوں کے درمیان ہونے والے رابطوں اور ملاقاتوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت کوایک سال ہو چکا ہے، اتحادی جماعتوں میں تاثر تھا کہ اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا، مخالفین ہرجگہ کہتے تھے یہ چند دن کی بات ہے پھر اندھیری رات ہے۔ آپس میں اختلاف رائے ہوتا ہے، ہم ایک دوسرے کی بات سنتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا حسن یہی ہے فیصلے ایک دوسرے پر تھونپتے نہیں ہیں، سوال ہی پیدانہیں ہوتا میں اکیلا اتحاد کو چلا سکتا، سب کا تعاون ہے، ہماری موجودہ صورتحال پر دنیا پریشان ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک قانون حتمی شکل میں نہیں آیا اوربینچ نےکہا یہ نافذ العمل نہیں ہو گا۔ بار کونسل نے بھی کہا فیصلہ غلط ہے، انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے، اتحادی حکومت اس سفر کو منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے، مخالفین کی نیندیں حرام ہیں ہمارا اتحاد ٹوٹا کیوں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ آخری مراحل میں ہے، اسحاق ڈارنےنیندیں حرام کر کےبہت محنت کی۔ کشتی کو کنارے لگائیں گے، بیچ منجھدار نہیں چھوڑیں گے، اتحادی حکومت کو مختلف چیلنجز کے ساتھ ایک سال ہو چکا، اتحادی جماعتوں میں تاثر تھاکہ اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ مخالفین ہر جگہ کہتے تھے یہ چند دن کی بات ہے پھراندھیری رات ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں