blank

واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف

مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی اور استعمال میں بہتری لانے کے لیے ایک اور شاندار فیچر متعارف کرایا ہے۔

اس نئے فیچر کا نام Description for forwarded messages ہے جس کے تحت اب کوئی بھی پیغام آگے بھیجتے (فارورڈ) ہوئے اس کے ساتھ تفصیلات اور پس منظر بھی شامل کیا جاسکے گا۔ اس سے پیغام پڑھنے والا اسے بہتر طور پر سمجھ سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اپ ڈیٹڈ بیٹا ورژن 2.23.8.22 کے تحت اب صارفین ویڈیوز، فائل اور تصاویر وغیرہ کو آگے بڑھانے سے قبل ان میں کیپشن بھی لکھ سکیں گے۔

اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ میسج بھیجنے والے ایک سے زائد صارفین کو مسلسل ایک ہی بات بیان کرنے سے بچ سکتے ہیں۔

ہوگا یہ کہ جب آپ کوئی فائل، تصویر ،ویڈیو یا جی آئی ایف آگے بھیجیں گے تو اس پر لکھا کیپشن بھی ہٹا کر اپنا کیپشن لکھ سکتے ہیں۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپ اپنی تفصیل شامل کرسکتے ہیں اور پہلے سے لکھا کیپشن بھی ہٹا سکتے ہیں۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں