blank

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیلئے ایک اور اعزاز

کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا۔

ٹیم کا اعلان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو سالہ مدت کے دوران بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔

بابر اعظم نے چیمپئن شپ کے دوران 14 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 08. 61 کی اوسط سے 1527 رنز بنائے جس میں 4 سنچریاں اور 10نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

چیمپئن شپ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے بڑی اننگز آسٹریلیا کے خلاف کھیلی تھی جس میں انہوں نے 196 رنز بنائے تھے۔

اعلان کردہ ٹیم میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز شامل ہیں، پیٹ کمنز کو ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں بھارت کے رویندرا جڈیجا، ریشبھ پنت، روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جو روٹ اور جیمز اینڈرسن، سری لنکا کے ڈیموتھ کرونا رتنے اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک انگلینڈ میں شیڈول ہے۔

 


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں