blank

شاہین شاہ آفریدی نے اپنی اہلیہ کے متعلق اہم انکشاف کر دیا

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی رواں سال 3 فروری کو بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاء سے شادی ہوئی تاہم سب کو اس انتظار تھا کہ ان کا رشتہ دراصل کس طرح ہوا اور اب آخر کار کھلاڑی نے خود ہی اس کی تفصیل سے پردہ ہٹا دیا ہے۔

 شاہین شاہ آفریدی نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے انشاءسے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ، شاہد آفریدی اور میرے بڑے بھائی آپس میں دوست ہیں جبکہ میری والدہ نے رشتہ بھیجا جسے قبول کر لیا گیا۔

شاہین آفریدی نے بتایا کہ ہم اکثر فیملی تقریبات میں آمنے سامنے آتے تھے لیکن کبھی ہماری ملاقات نہیں ہوئی۔

فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ میری اہلیہ کو میری باولنگ زیادہ پسند ہے لیکن انہیں مجھے بیٹنگ کرتا دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوتی ہے۔ فاسٹ باولر نے بتایا کہ ان کی اور اہلیہ کی سب سے پسندیدہ چیز بریانی ہے جبکہ انشاء کو سبزیاں بھی بہت پسند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اہلیہ انشاء کا مزاج بہت محبت والا ہے۔ کرکٹر نے کہا اہلیہ میرے کھیل میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی لیکن ہر چیز میں سپورٹ کرتی ہے۔

شاہین کا بتانا تھا کہ وہ اب بھی شاہد آفریدی عرف بوم بوم لالا کو لالا ہی پکارتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی غصے والے لگتے ہیں اصل میں غصہ کرتے نہیں ہیں۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں