blank

شعیب ملک کا بابر کو قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

سابق کرکٹر شعیب ملک نے بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

شعیب ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، بابر اعظم بیٹنگ اور کپتانی میں بہتری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں فوری نتائج حاصل کرنے کی توقع ہوتی ہے، بابر اعظم کو گائیڈ کرنے والوں کو مشورہ ہے بابر سے کپتانی چھڑوا دیں۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بابر کی کپتانی اور بیٹنگ اہلیت دو علیحدہ باتیں ہیں، انہیں قیادت کرنے کی بجائے اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔

 


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں