blank

طائف ریاض ہائی وے پر موسلادھار طوفانی بارش کے باعث متعدد ٹریفک حادثے

blank

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلادھار طوفانی بارش کے باعث طائف، ریاض ہائی وے پر متعدد ٹریفک حادثات ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے ۔سعودی میڈیا کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاہے کہ مختلف شہروں میں موسلادھار طوفانی بارش کے باعث طائف، ریاض ہائی وے پر متعدد ٹریفک حادثات پیش آئے ،نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے زخمیوں میں سے 9 کو داخل کرنا پڑا جبکہ تین کو انتہائی نگداشت کے شعبے میں منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حادثات کے باعث المویہ جنرل ہسپتال کے علاوہ طائف کے دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

موضوعات:

blank
المصطفیٰ ٹرسٹ بھی اہم ہے

المصطفیٰ ٹرسٹ کی بنیاد پاکستان کے نیک نام سیاست دان اور فلاحی شخصیت حاجی محمد حنیف طیب نے 1983ء میں رکھی تھی‘ حاجی صاحب معروف طلباء تنظیم ’’انجمن طلباء اسلام‘‘ کے بانی اور پہلے صدر تھے‘ مجھے بھی لڑکپن میں اس تنظیم میں کام کرنے کا موقع ملا اور میں نے اس میں رہ کر بولنا اور لکھنا سیکھا‘ مجھے ….مزید پڑھئے‎

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں